Tuesday 8 May 2012

فارسی زبان سیکھیں


فارسی زبان سیکھیں



حافظ محمد شارق



فارسی ایک قدیم ہند یورپی زبان ہے جوایران ، افغانستان اور تاجسکتان میں بولی جاتی ہے ،اسکی اہمیت کی خاص وجہ یہ ہے کہ عربی کے بعد مسلمانوں نے جس زبان کو اپنایا ہے،وہ فارسی ہی ہے، علوم اسلامیہ کا اہم ذخیرہ فارسی زبان میں موجود ہے جس میں کئی اہم تفاسیر، شروح حدیث اور فقہ کی کتابیں شامل ہیں۔ مسلمانوں کی ہندوستان آمد کے بعد ان کی زبان بھی فارسی ہی تھی ، ادبی میدان ہو یا علم و تحقیق کا ،دیگر زبانوں کی طرح اس کا بھی ایک وسیع اور قابل رشک ادبی سرمایہ ہے اور کئی علوم کا ذخیرہ ہے جس کے مطالعے کے لیے اس زبان کا سیکھنا ضروری ہے۔ لیکن وقت اور وسائل کی کمی کے باعث ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ اس زبان کو سیکھ سکے۔ 


اسی ضرورت کے پیش نظر میں نے خدا کا نام لے کر فارسی زبان کے اس کورس کا آغاز کیا ہے ، اس کورس کا بنیادی مقصد اردو بولنے اور سمجھنے واے ان لوگوں کو فارسی زبان سے آشنا کرنا اور انہیں تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے جنہیں یہ زبان سیکھنے کا شوق ہے لیکن ان کے پاس سیکھنے کے وسائل نہیں ہیں،یا وقت کی کمی کا سامنا ہے ۔اردو بولنے والوں کے لیے دیگر زبانوں کی نسبت فارسی سیکھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ اردو میں اکثر و بیشتر فارسی کے الفاظ مستعمل ہیں اور پھر فارسی اور اردو میں جملے کی ترکیب بھی بہت زیادہ مختلف نہیں ہے۔ جو آپ کے لیے کافی مددگار ہوگی، میری کوشش رہے گی کہ آسان فہم اور جدید انداز میں آپ کو فارسی سکھاؤں ،ان شاء اللہ یہ ایک ایسا آن لائن کورس ثابت ہوگا جس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں کہیں بھی رہ کر آسان طریقے سے فارسی سیکھ سکتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے دیانت داری کے ساتھ کوشش کی اور محض ۲۰ منٹ سے آدھا گھنٹہ توجہ کے ساتھ ان تحریروں کا مطالعہ کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ فارسی لکھنے، پڑھنے اور بولنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

طریقہ کار:

 اس بلاگ پر ہر چند دنوں بعد ایک سبق پوسٹ کیا جائے گا ، چونکہ ہم ایک نئی زبان سیکھ رہے ہیں اس لیے اس کا مطالعہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہوگا تاکہ سبق کے تمام پہلو اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔اور جو سوالات ذہن میں اٹھیں انہیں مجھے بلا تردد ارسال کردیں۔ اس بلاگ کو Follow ضرور کریں تاکہ نئے اسباق کے اپڈیٹس ؤپ کو ملتے رہیں۔ اپنے عزیز و احباب میں یہ کورس بذریعہ فیس بک شیئر کرنا مت بھولیے۔ 
ہر کورس کی کوئی نہ کوئی فیس ہوتی ہے ، اس کورس کی فیس میں مجھے آپ کی دعائیں چاہیے ، خدا کی بارگاہ میں آپ جب بھی ہاتھ اٹھائیں اس بندے کو ضرور یاد رکھیے گا۔ اس کے علاوہ مجھے اس کورس کے بدلے آپ سے ایک اور قیمتی چیز چاہیے ، اور وہ ہے آپ کی رائے ۔ آپ کی رائے میرے لیے بیش قیمتی ہے ، اس لیے سبق پڑھنے کے بعد اپنی رائے (Comments) ضرور دیں تاکہ اس کورس کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔ آپ اپنے تمام سوالات hafizmshariq@gmail.com پر ارسال کر سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اہل وطن میری اس کوشش کو قبول فرمائیں گے اور اس کے مطالعے سے ایک قلیل مدت میں فارسی زبان سیکھ لیں گے۔ اللہ ہم سب کو کامیاب کرے۔ (آمین)

حافظ محمد شارق


(اس بلاگ پر شیئر کیا جانے والا تمام تر مواد کے جملہ حقوق بحق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس محفوظ ہیں، لہٰذا کسی تحریر کو بلا اجازت کہیں نقل نہ کریں ، خلاف ورزی کی صورت میں تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید یا دونوں سزائیں ممکن ہے۔)


9 comments:

  1. aik achi or fayida mand koshish hey jo tamam parhney walo k liye yaksan fayida mand sabit hogi lekin maqam e afsos yehi hey k hamari qoum ko likhney or perhney ka koi shoq nahi.

    ReplyDelete
  2. I agree with Mr. jafri!!

    ReplyDelete
  3. zabardast bhai hamari duaien ap kay sath hayn

    ReplyDelete
  4. میں بھی کوشش کرون گا کہ
    اس زبان کو سیکھ کراپنے کتب کے مطالعے کے شوق کو وسیع کروں
    اللہ لگن شوق ہمت طاقت اور وقت صرف کرنے کی توفیق عطا فرمائے
    آمین

    آپ کی کوشش کا ضرور اللہ صلہ دے گا
    آمین

    ReplyDelete
  5. اسباق کو ٹھیک کریں یہاں جمگھٹا بھیج رہا ہوں

    ReplyDelete
  6. اس بلاگ کی تشہیر کی جا سکتی ہے نہ بھائی؟

    ReplyDelete
  7. مسعودالرحمان7 September 2015 at 22:14

    اللہ آپ کو دنیاوآخرت میں اس خدمت کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔میں فارسی زبان سیکھنے کیلئے پرعزم ہوں۔

    ReplyDelete
  8. اللہ تعالیٰ دین ودنیا میں کامیابیوں سے نوازے آمین۔ سر!یہ سزائیں بہت خطرناک نہیں ہے؟؟

    ReplyDelete