Friday 11 May 2012

ایک سوال...........؟


ایک سوال...........؟ 
محمد مدثر بن منورخان

اپنے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے کافی دنوں سے غور کر رہا تھا کہ کیا وجہ ہے جو آج ہم اس مقا م پر کھڑے ہیں جہاں ہر منظر میں کرپشن ،دغا بازی ، جھوٹے وعدے ، جعلی نعرے ، اورفریب دکھائی دیتا ہے۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے میں اُن اشخاص کو داد دیتا ہوں جنہوں نے اس ملک کی خاطر قربانیاں دی اور مسلمانوں کے لیے یہ مقدس سرزمین حاصل کی۔ ہمیں یہ ملک عطا کیا میں کبھی لوگوں سے قائد اعظم محمد علی جناح اور علا مہ اقبال کے بارے میں لوگوں سے بات کرتا ہوں تو بہت سے لوگ انہیں ایسے کلمات سے یادکرتے ہیں کہ اگر اُن کے چاہنے والوں میں سے کسی کی سماعتوں تک وہ کلمات پہنچ جائیں تو وہ یقیناًوہ ان کی روحوں سے فریاد کرنے لگے گا کہ تم نے کن لوگوں یہ پاکستان دے دیا؟ ایسا ہی ایک واقعہ میرے ساتھ پیش آیا، کچھ دنوں قبل میں ایک عزیز سے بات کررہا تھاتو دورانِ گفتگو قائد اعظم اور علا مہ اقبال کا بھی ذکر آیا؛ اُنہوں نے ان شخصیات کے بارے میں جو کچھ تجزیہ کیا، اسے میرا ضبط تحریر میں لانے کی سکت نہیں رکھتا، صرف عزیز ہونے کی وجہ سے میں نے یہ بات درگزر کرلی ۔اس طرح کے مشاہدات ہم میں سے ہر ایک کے سامنے ہیں، کچھ سن کر خاموش ہوجاتے ہیں اور کچھ تو اُنکے ساتھ مل کر کسرپوری کر دیتے ہیں، اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو ان پر بہتان تک لگا تے ہیں۔جب بھی میں ان کے بارے میں یہ سب سنتا ہوں تو دل چیخ چیخ کریہ کہتا ہے کہ! بے ضمیر احسان فراموش لوگوں! جس ملک میں تم رہ رہے ہو، جس مٹی کا تم کھا رہے ہو، جس دھرتی سے جنم لیا ہے اور جس دھرتی میں ابدی نیند سونا تم اسی سے غداری کر رہے ہو؟ 
جتنے بھی لوگ ہیں جو ان پر کیچڑ اچھالتے ہیں ان سے ایک سوال ہے؟جو تم ملک عزیز میں تم عزت کے ساتھ رہتے ہو یہ عزت کس کی وجہ سے ہوئی ؟تم آسانی سے اپنی مسا جد میں نماز پڑتے ہو کس کی وجہ سے؟اگر تمہیں واقعی لگتا ہے وہ غلط تھے تو کیوں رہتے ہو اس ملک میں ، کیوں کھاتے ہو اس ملک کا؟ چلے جاؤہمارے اور ان کے ملک سے نہ ہمارے کو تمہاری ضرورت ہے نہ اس ملک کو تمہاری۔اور اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ ملک اب نہیں چل سکتا تو بنا لا ؤ ایک ایسا ملک جو اس ملک کی طرح ہو، اور قسم خدا کی تم نہیں لا پاؤگے ایسا ملک میرے قائد کا ملک ہے، ایسا ملک جس کے وجود میں میرے قائد کا پسینہ شامل ہے، ایسا ملک جس کی مٹی میں لکھ جانوں کے خون کا خمیر شامل ہے، جو میرے اقبال کا ملک ہے، جوہمارا ملک ہے۔ یہ ملک ﷲکی طرف سے امانت ہے جس طرح حضرت صالح کواﷲ نے اونٹنی دی۔اس ملک کے قائد بھی پاک ہیں اور ملک بھی پاک ہے اس کی ایک ہی وجہ ہے کیونکہ اس ملک کے نام کا مطلب ہی مدینہ منورہ ہے۔

No comments:

Post a Comment